جنوبی لبنان میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک

جنوبی لبنان میں دھماکا، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، کئی زخمی جنوبی لبنان کے علاقے میں ایک عمارت کے اندر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ دیگر اہلکار زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی لبنان میں ایک کارروائی کے دوران دو اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ چار دیگر شدید زخمی ہوئے ہیں۔ فوج نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، تاہم ابتدائی بیان میں واقعے کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کیں۔بعد ازاں اسرائیلی اور دیگر میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ فوجی ایک عمارت کے اندر ہونے والے دھماکے کی زد میں آئے جس میں متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ بعض رپورٹس کے مطابق دھماکے کی وجہ ایک پہلے سے نصب بارودی مواد ہو سکتا ہے، تاہم اس کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی۔اس واقعے کے بعد اسرائیل نے جنوبی لبنان میں فضائی حملے کیے۔ لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق ان حملوں میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی سے متعلق مذاکرات بھی جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

1 × 4 =