میر رضا قتل کے بعد کون پُراسرار طور پر غائب ہے؟ والد کی میڈیا سے گفتگو

کراچی: میر رضا کے قتل کے بعد ایک شخص پراسرار طور پر لاپتا، مقتول کے والد کا اہم بیان سامنے آ گیا.ایکسپریس نیوز کے مطابق میر رضا قتل کیس کے سلسلے میں مقتول کے والد حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر داخلہ اور مئیر کراچی کل آئے تھے، انہوں نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا کہا ، ہم نے کہا سوچ کر بتائیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ ہمیں نئی تحقیقاتی کمیٹی پر اعتماد ہے ۔ ڈی آئی جی عامر فاروقی اچھی شہرت کے افسر ہیں ۔ تحقیقاتی کمیٹی سچ سامنے لائی گی ۔میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میرے بیٹے کا بزنس پارٹنر بھی غائب ہے ، پولیس نے ایک بار تفتیش کی ۔ گلستان جوہر میں قائم گیسٹ ہاؤس کے ملازمین سے کیا تحقیقات ہوئیں، ہمیں نہیں بتایا جا رہا۔انہوں نے کہا کہ گیسٹ ہاؤس کی سی سی ٹی وی بھی اب تک سامنے نہیں آئی ۔

اپنا تبصرہ لکھیں

three × two =