اے این ایف نے کامیابی سے ڈرون کے ذریعے منشیات سمگلنگ کی ایک اور کوشش ناکام بنادی، اے این ایف نے بذریعہ ڈرون منشیات سمگلنگ کے خلاف ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے 10 کلو ہیروئن اور ڈرون برآمد کرلیا۔اے این ایف (اینٹی نارکوٹکس فورس )کی جانب سے لاہور میں کی گئی کارروائی میں گرفتار ملزم کی شناخت فیاض حسین کے نام سے ہوئی جو کہ لاہور کا ہی رہائشی ہے۔اے این ایف ترجمان نے بتایا کہ انٹیلی جنس اطلاع پر ڈی ایچ اے لاہور کے قریب ایک کار کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، کار سوار ملزم نے گاڑی روکنے کی بجائے موقع سے بھگا دی جس پر گاڑی کا تعاقب کیا گیا اور ملزم نے گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرا دی جس کے بعد ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا، گاڑی کی تلاشی لینے پر گاڑی سے 10 کلوگرام ہیروئن اور ڈرون برآمد کیا جب کہ ایک کلوگرام ہیروئن کا ایک پیکٹ ہوائی ڈرون کے ساتھ منسلک تھا۔ترجمان اے این ایف کےمطابق گرفتار ملزم دیگر مقدمات میں بھی مطلوب تھا، دوران تفتیش ملزم نے ڈرون کے ذریعے منشیات سمگلنگ کا اعتراف کرلیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments