برطانیہ نے پاکستان میں اپنے شہریوں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کر دیں

برطانیہ نے پاکستان میں اپنے شہریوں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کر دیں

برطانیہ نے پاکستان میں اپنے شہریوں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کر دیں۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق نئی ہدایات میں فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کی طرف سے برطانوی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امن و امان کی صورتحال کے ساتھ ساتھ مون سون کے سبب سیلاب اور دیگر قدرتی آفات کو بھی مدنظر رکھیں اور ایسے علاقوں کا سفر نہ کریں جہاں سیلاب وغیرہ کا خدشہ ہے۔
برطانوی حکومت کی طرف سے اپنے شہریوں کو خیبرپختونخوا کے اضلاع باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان، چارسدہ، کوہاٹ، ٹانک، بنوں، لکی، ڈیرہ اسماعیل خان، سوات، بونیر، لوئر دیر اور پشاورکا سفر کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ اسی طرح برطانوی شہریوں کو این 45روڈ پر مردان رنگ روڈ سے ضلع چترال تک سفر کرنے سے بھی منع کیا گیا ہے۔ بلوچستان کے جنوبی ساحل کے علاوہ پورے صوبے میں سفر سے روکا گیا ہے۔ نئی سفری ہدایات میں پاکستان میں سفر کرنے والے شہریوں کو ٹریول انشورنس حاصل کرنے کی تاکید بھی کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں