لاہورشاہدرہ میں مسافر وین حادثے کا شکار ہو گئی۔مسافر وین کو حادثہ شیخوپورہ روڈ شاہدرہ موڑ پر پیش آیا ۔فلائی اوور کے ترقیاتی کام کیلئے شیخوپورہ روڈ پر کھدائی کی گئی۔ مسافر وین کھدائی کیے ہوئے نالے میں جا گری۔حادثے میں 5 مسافر زخمی ہوئے، جن میں 3 کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ 2 کو موقع پر طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ ریسکیو ذرائع
یاد رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث زیر تعمیر شیخوپورہ روڈ سے شہریوں کا گزرنا محال ہو چکا ہے۔
