خانواہن کے قریب نواحى شہر ہالانی کے ایک نجی میڈیکل سینٹر پر خاتون کے ہاں 4 بچوں کی ولادت محنت کش کريم داد سيال کى اہلیا نے ایک ہی وقت چار بچوں کو جنم دیا.خانواہن ہالانی شہر میں قائم دعا میڈیکل سینٹر میں ایک خاتون نے چار بچوں کو جنم دیا ہے نومولود چاروں لڑکے ہیں اور دلیوری کرنے والی لیڈى ڈاکٹر ممتاز رمضان اعوان کے مطابق چاروں بچے بلکل صحت مند اور تندرست ہیں انکے ساتھ ساتھ بچوں کی ماں اسماء سیال بھی بکل تندرست ہیں, رب کریم کا کرم ہے جو 4 بیٹے عطا کئے ہیں اور وہ بھی نارمل ڈیلیوری سے.اس موقع پر محنت کش نے کہاکہ میں بیروزگار ہوں دہاڑی پر کام کرتا ہوں محنت مزدورى کرکے اپنے والدین اور اپنا گھر چلاتا ہوں مجھے بہت خوشی ہے کہ مجھے اپنے معاشی حالات ديکھ کر دکھ بھی ہورہا ہے مگر میں خدا کى زات مطمعن ہوں جس نے پیدا کیا ہے رزق کا ضامن بھی وہی خدا ہے.
