ہارون آباد:بیٹے کی مبینہ خود کشی،بیٹا ماں کی جگہ ڈیوٹی پر آیا تھا

ہارون آباد:بیٹے کی مبینہ خود کشی،بیٹا ماں کی جگہ ڈیوٹی پر آیا تھا

ہارون آباد کی سینٹری ورکر کے بیٹے کی مبینہ خود کشی،بیٹا ماں کی جگہ ڈیوٹی پر آیا تھا سینٹری سپروائزر کے درشت رویہ سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کرلی ،ورثاء کا سینٹری سپروائزر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ۔
ہارون آباد بلدیہ کے خاکروب کے نوجوان بیٹے کی مبینہ خود کشی،17 سالہ شام سیکنڈ ایئر کا طالب علم تھا شام اپنی ماں کی جگہ ڈیوٹی دے رہا تھا ورثاء کے مطابق سینٹری سپروائز کی طرف سے تلخ رویہ شام برداشت نہ کرسکا جس کے باعث گھر جاکر مبینہ طور پر خودکشی کرلی،ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ سپروائزر نے شام کی عزت نفس مجروع کی اسکے سامنے اسکی ماں کو غلیظ گالیاں دیں جسکو وہ برداشت نہ کر سکا اور خودکشی کر لی، ورثاء کا مطالبہ ہے کہ مذکورہ سپروائزر کے خلاف قانونی دفعات کے مطابق ایف آئی آر درج کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں