Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

راولپنڈی میں پسند کی شادی کرنے پر بھائی نے بہن اور سسر کو قتل کردیا

تھانہ چونترہ کے علاقہ سہال میں پسند کی شادی کرنے پر نئی نویلی دلہن اور سسر کو قتل کردیا گیا، فائرنگ سے شوہر شدید زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق راولپنڈی میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو گزشتہ شب سسر سمیت قتل کردیا گیا، قتل ہونے والوں میں نئی نویلی دلہن سعدیہ، سسر قاضی خالد شامل ہیں، مقتول لڑکی کا شوہر زخمی ہے، قتل لڑکی کے بھائی نے کیے جو کہ موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے لاشیں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں لاشوں کا پوسٹ مارٹم ہوگا جبکہ زخمی کو امداد دی گئی، واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرنے کی کوششیں کی جارہی .

اپنا تبصرہ بھیجیں

2 × three =