Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

لاہور میں قاری کے مبینہ تشدد سے13سالہ بچہ جاں بحق

ملت پارک کے ایک مدرسے میں قاری کے مبینہ تشدد سے زخمی ہونے والا 13 سالہ لڑکا ہسپتال میں دم توڑ گیا، پولیس نے ملزم کو پہلے ہی گرفتار کر رکھا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق 13 سالہ انس پکی ٹھٹھی کے علاقے ملت پارک میں ایک دینی مدرسے میں پڑھتا تھا، شدید بارش کے باعث اس نے مدرسے سے چھٹی کر لی تھی۔ اگلے دن جب وہ مدرسے گیا تو قاری شعیب نے ڈنڈوں سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا، حالت غیر ہوئی تو 2 طالب علموں کی مدد سے اسے ہسپتال منتقل کر دیا۔جہاں 3 دن موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد انس دم توڑ گیا، ڈاکٹروں کے مطابق لڑکے کو تشدد سے برین ہیمبرج ہو گیا تھا۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

four − 2 =