Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

سکھر میں سلنڈر پھٹنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی

سکھر میں بس ٹرمینل کے قریب ایل پی جی کی دکان پر سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 4 روز قبل ہونے والے سلنڈر دھماکے کے دواور زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔ افسوس ناک حادثے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی ، جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت بچہ شہریار، اظہار بھیو، جمیل، نعیم، لیاقت جمالی، امجد عرف پپو چنو کے نام سے ہوئی ہے ۔ یاد رہے کہ 4 روز قبل دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 7 افراد زخمی ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

15 + two =