Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

بجلی چوری سے روکنے پرکونسلر کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں بجلی چوری سے روکنے پر جماعت اسلامی کے کونسلر کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا گیا ۔ 7 ستمبر کو سرجانی سیکٹر بی سی میں بجلی چوری کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں جماعت اسلامی کا کونسلر محمد حبیب جاں بحق جبکہ عہدیدار سید عدنان نامی زخمی ہوا تھا۔واقع کا مقدمہ الزام نمبر 826/2023 بجرم دفعہ 302/324/365/34 تھانہ سرجانی میں درج کیا گیا تھا۔ گرفتار ملزم نے دورانِ تفتیش ذاتی مفادات کی بناء پر واقعے کی منصوبہ بندی کے تحت سرانجام دینے اعتراف کیا ہے۔ ملزم کو ضابطے کے تحت گرفتار کرکے قانونی کارروائی کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔واقع میں ملوث دیگر فرار ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں