کراچی کے علاقے صدر میں ٹریفک پولیس اہلکار کی شہری پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے پر ڈی آئی جی ٹریفک نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ کے مطابق شہری کے پاس موٹر سائیکل کے کاغذات نہیں تھے، جس پر اسے پولیس چوکی لے جایا جا رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کو کسی بھی صورت شہریوں پر تشدد کی اجازت نہیں ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ کا کہنا تھا کہ تشدد کرنے والے اہلکار کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔
