فیصل آباد میں سفاک میاں بیوی نے دودھ گرانے پر 9 سالہ گھریلو ملازمہ کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنادیا ۔سٹی پولیس آفیسر عثمان اکرم گوندل نے بتایا کہ پولیس کی اسپیشل ٹیم نے تشدد کا شکار بچی نور سعدیہ کو بازیاب کرکے ملزم حسن گرفتار کرلیا جبکہ مفرور ملزمہ مدیحہ کی گرفتاری کے لیے مزید ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، متاثرہ بچی کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے۔ اس سے قبل چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو چئیرپرسن سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد نے مبینہ تشدد کا شکار بچی کو تحویل میں لے لیا۔ انہوں نے بتایا کہ مالک اور مالکن نے دودھ گرانے پرملازمہ نورسعدیہ کو مبینہ طور پر ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ بچی کے جسم پر زخم کے نشانات موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جارہی ہے۔
