مسلح موٹرسائیکل سوار ماموں سے 2 سالہ بھانجا چھین کر فرار

کراچی میں مسلح موٹرسائیکل سوار ملزمان ماموں سے 2 سالہ بھانجا چھین کر فرار ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق ماموں بخار میں مبتلا 2 سالہ بھانجے کو لے کر گھر جا رہا تھا کہ موٹرسائیکل پر سوار خاتون اور مرد ملزمان آئے جنہوں نے پہلے بچے کے بخار سے متعلق پوچھا اور بعد ازاں اسلحے کے زور پر ننھے بچے کو اغوا کر کے فرار ہو گئے۔ افسوسناک واقعہ سعید آباد کے علاقے میں پیش آیا۔پولیس نے 2 سالہ بچے سمیر کے والد کی درخواست پر اغوا کا مقدمہ درج کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں