اوکاڑہ میں خاتون نے اپنی دو بیٹیوں سمیت زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

اوکاڑہ کے علاقے بصیرپور میں شوہر سے جھگڑے پر بیوی نے 2 بیٹیوں سمیت زہرکھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق 28 سالہ نسرین بی بی اور اس کی 2 بیٹیوں 8 سالہ رضوانہ اور 6 سالہ تائبہ کی زہر خورانی سے ہلاکت کا واقعہ بصیرپورکے محلہ احمد شاہ میں پیش آیا۔اوکاڑہ پولیس کے مطابق نسرین کا اپنے شوہر رمضان سے جھگڑا ہوا تھا جس پر دلبرداشتہ ہو کر اس نے پہلے اپنی بیٹیوں رضوانہ اور تائبہ کو زہر دیا بعدازاں اس نے خود بھی زہر کھالیا،تینوں ماں بیٹیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکیں۔پولیس نے تینوں لاشیں مردہ خانے منتقل کردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں