ایس ایس پی عمرکوٹ ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ کےاحکامات پر سودپرقرضہ دینے والوں،ناجائز منافع و سودی لین دین کرنےوالوں کےخلاف پورے ضلع میں کارواٸیاں جاری ہے۔ایس ایچ او کنری افتخارباجوہ نےشاندار کارروائی کرتے ہوئےچھاچھروکےرہائشی ضلع میں بڑے پیمانےپرسودخوری کرنےوالےملزم منوج کمار مھیشوری کو رنگےہاتھوں گرفتارکرلیا،ملزم کےقبضےسے40,20500روپے کیش برآمد، مجبور عوام اور سرکاری ملازمین کے 169 کارڈ کےساتھ ساتھ 210 کیش رسیدیں بھی برآمد کرلی گی ملزم کے خلاف سودخوری ایکٹ کے تحت پولیس تھانہ کنری پر مقدمہ درج کرلیا گیا
کنری پولیس نے زیر دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہےکہ عمرکوٹ اور ضلع تھرپارکر میں سودخوری کےکاروبار مجبوری کی حالت میں سودپر قرض لینے اور ساری زندگی سود کی قسطیں بھرتےبھرتے کئی گھر اجڑگے کئی لوگوں نےسودخوروں کی بلیک میلنگ کےباعث خودکشیاں کرلی عوام نےان سودخوروں کےخلاف آپریشن اور کریک ڈاؤن پر خوشی کااظہار کیاہےاور مطالبہ کیاہےکہ غریب عوام کاخون نچھوڑنےوالےسودخوروں سےکوئی رعایت نہ کی جائے عمرکوٹ ضلع میں پولیس کے سود خوروں کے خلاف بھرپور آپریشن سے سودخور مافیامیں کھلبلی مچ گی ہےسودی کاروبار کرنے والوں نے اپنے بچاؤ کےلیے بھاگ ڈور شروع کردی ہے۔
