Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

ڈی آئی جی آپریشنز کے 4 بچوں کے قتل سے متعلق انکشافات

لاہور کے علاقے کاہنہ میں 4 بچوں کو نہر میں پھینک کر قتل کرنیوالے باپ سے متعلق ڈی آئی جی آپریشنز نے اہم انکشافات کر دیئے۔ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی نے ابتدائی تحقیقات سے متعلق بتایا کہ کاہنہ نہر میں 4 بچوں کو پھینکنے والا باپ نشے میں نہیں، واردات کے وقت ہوش و حواس میں تھا، اس کی ذہنی حالت کا کوئی مسئلہ نہیں تاہم شراب کا نشہ ضرور کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزم باپ نے تصویر کھینچنے کا کہہ کرچاروں بچوں کو نہر میں دھکیلا، ملزم 6 ماہ سے بچوں کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات میں ملوث تھا۔ ملزم کی بیوی کو سب کچھ معلوم تھا۔ سب شواہد ایک دوسرے سے مل گئے تاہم مزید تفیش جاری ہے۔ پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں نہر میں سرچ آپریشن کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

twenty − nineteen =