طالبعلم بس سے اترتے ہوئے پہیوں تلے کچلا گیا، طلبا ءنے قومی شاہراہ پر دھرنا دیدیا

بہاولپور کے قریب طالبعلم بس سے اترتے ہوئے پہیوں تلے آ کر کچلا گیا جس پر ساتھی طلبا ءنے قومی شاہراہ پر دھرنا دیدیا.نجی ٹی وی کےمطابق علاقہ خانقاہ شریف میں طالب علم گھر سے کالج جاتے ہوئے بس پر سوار ہوا اور جب اترنے لگا تو پہیوں تلے آنے سے موقع پر دم توڑ گیا۔ ساتھی طلباء نے بہاولپور ، رحیم یار خان قومی شاہراہ پر دھرنا دیدیا جس کے سبب کراچی سے لاہور اور پشاور جانیوالی ٹریفک معطل ہو گئی اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔طلبا ءکا مطالبہ تھا کہ طالب علم بس ڈرائیور کی جلد بازی کے سبب جاں بحق ہوا، اسے گرفتار کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں