بھائی نے اپنی بھابھی سے شادی کرنےکے لیے بڑے بھائی کوگلاگھونٹ کرقتل کردیا، پولیس کا بتانا ہےکہ ملزم اپنی بھابھی سے شادی کرنا چاہتا تھا جس کےلیے اس نے بڑے بھائی کا قتل کیا، مقتول کی بیوی اور بھائی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ ائیرپورٹ روڈ کے علاقے میں پیش آیا جہاں ملزم نے بھابھی اور دوست کے ساتھ مل کر اپنے بڑے بھائی کو نشہ آور شے پلا کے بے ہوش کیا اور پھر گلا گھونٹ کر ماردیا۔جیونیوز کے مطابق ملزمان نے خودکشی کا رنگ دینےکےلیے لاش کو درخت پرلٹکا دیا تاہم تفتیش کے لیے ملزم کو جب حراست میں لیا گیا تو اس نے قتل کا اعتراف کیا۔
