Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

کراچی میں جذبات ابھارنے والی دوائی کی زیادہ مقدار سے خاتون ہلاک

کراچی کے علاقے سچل میں جذبات ابھارنے والی دوائی کی زیادہ مقدار لینے سے خاتون ہلاک ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے سے چند روز قبل خاتون کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد ہوئی تھی، پولیس نے خاتون کی لاش کو تحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کرکےتفتیش شروع کردی تھی، ایس آئی یو پولیس نے گزشتہ روز خاتون کے قتل میں ملوث 4 ملزمان محمد کاشف ولد یوسف ، اعجازحسین عرف گڈو ولد محمد عیسیٰ، راجہ ولد نور مسیح اورانیل غوری عرف حنی عرف صابر ولد دانیال بوٹا کو گرفتارکرلیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو جنید شیخ کے مطابق خاتون کی موت جذبات ابھارنے والی دوائی کی زیادہ مقدار لینے سے ہوئی۔ انھوں نے بتایا کہ تفتیش کے بعد پتہ چلا خاتون کی موت فحاشی کے اڈے پر ہوئی، مرنے کے بعد خاتون لاش کو سچل تھانے کی حدود میں جھاڑیوں میں پھینک دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

12 − 2 =