کراچی( سٹار ایشیا نیوز )21رمضان المبارک یوم علیؓ کے موقع پر کراچی کے مرکزی جلوس کے حوالے سے پولیس نے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا۔
پولیس حکام کےمطابق مرکزی جلوس سمیت شہر بھر میں4096 پولیس افسران واہلکار ڈیوٹی سر انجام دے گئے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ بکتربند گاڑیاں،موٹر سائیکل اسکواڈ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ جلوس کی گزرگاہوں پر موجود ہوگا جبکہ15ایس ایس پیز،51ڈی ایس پیز اور100سے زائد خواتین اہلکار بھی سیکیورٹی پرتعینات ہوں گی۔
حکام نےکہا ہےکہ 8پولیس کی بکتربند گاڑیاں اور 54موبائلیں بھی سیکیورٹی کےلیے موجود رہیں گی۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہےکہ سیکیورٹی کے لیےایس ایس یو اور آر آر ایف کےجوانوں کو بھی تعینات کیاگیا ہے۔