اسلام آباد(سٹار ایشیا نیوز)انتخابی امیدواروں کے لیے نشانات کی الاٹمنٹ کےوقت میں آج رات12بجے تک توسیع کر دی گئی۔
الیکشن کمیشن کیجانب جاری کردہ اعلامیہ کےمطابق انتخابی امیدواروں کیلئے پارٹی ٹکٹ جمع کروانے کا وقت بھی رات12بجےتک بڑھا دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ اس بابت صوبائی الیکشن کمشنر اورتمام ریٹرننگ افسروں کو مطلع کر دیاگیا ہے۔
اعلامیہ کےمطابق تمام سیاسی جماعتیں اپنے امیدواروں کو مذکورہ وقت تک پارٹی ٹکٹ کی فراہمی یقینی بنائیں۔
الیکشن کمیشن نےہدایت دی کہ انتخابی امیدوار اپنا انتخابی نشان ریٹرننگ افسر سے الاٹ کروائیں۔
یہ بھی پڑھیں: سربراہ پاک فوج کا ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کا دورہ
اعلامیہ میں مزید کہاگیاکہ نشانات کی الاٹمنٹ کا عمل شیڈول کےمطابق آج مکمل کیاجائے۔