تحریک انصاف کے آئی ایم ایف کو خط کے معاملے پر دفتر خارجہ نے رد عمل جاری کر دیا

دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا معاملہ وزیراعظم آفس دیکھ رہا ہے، مزید معلومات ملتے ہی آگاہ کیا جائے گا۔ہفتہ وار بریفنگ میں ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بھارت کے حالیہ فیصلے سے 8 کشمیری جماعتوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان 6 مارچ کو یورپی یونین کیساتھ سیاسی مشاورت کرے گا، اسلحہ کی فراہمی کے معاملے پر 4 پاکستانیوں سے متعلق امریکی بیان دیکھا ہے، اس سے متعلق پاکستان میں امریکی سفارتخانے سے رابطے میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں