لاہور کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے تاریخی ریکوری کر لی

صوبائی دارالحکومت لاہور کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے تاریخی ریکوری کر لی ، اے ڈی سی آر لاہور عدنان رشید نے8 کروڑ کے آمدن ہدف کے تعاقب میں 65 کروڑ وصول کر لیے۔ مزید معلوم ہوا ہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لاہور عدنان رشید نے واجبات اور تاوان کی مد میں 8 کروڑ 82 لاکھ 22 ہزار 591 روپے وصول کرنا تھے اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لاہور عدنان رشید نے 65 کروڑ 44 لاکھ 8ہزار 403 روپے وصول کر لیےہیں ۔عدنان رشید نے سالانہ ہدف کا 838 فیصد واجبات وصول کرکے صوبائی دارالحکومت لاہور میں نیا ریکارڈ قائم کر دیاگیا.لاہور کی تحصیل سٹی ،رائے ونڈ، ماڈل ٹاؤن ،شالیمار اور کینٹ سے ریکارڈ ریکوری کی گئی گزشتہ مہینوں میں 61 کروڑ 55 لاکھ 15 ہزار 298 روپے کی ریکوری کی گئی اسی طرح گزشتہ ماہ کی وصولیوں کی مد میں اے ڈی سی آر لاہور عدنان رشید نے 3 کروڑ 87 لاکھ 17 ہزار 395 روپے وصول کیے محکمہ ریونیو کا ریکوری کے حوالے سے ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں