اتوار کے روز سے ملک میں مختلف علاقوں میں شدید آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی، طوفان اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرداور مطلع جزوی ابرآلودرہےگا، تاہم اتوار کے روز سے پنجاب ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کےبیشتر اضلاع میں آندھی، طوفان کے ساتھ موسلادھار بارش کاامکان ہے۔ صوبہ پنجاب کے اضلاع میانوالی، خوشاب، اٹک، راولپنڈی، مری، گلیات اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔ صوبہ خیبرپختونخوا کےاضلاع وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، بنوں، کرک، کوہاٹ، کرم، خیبر، باجوڑ، دیر، چترال، کوہستان، سوات، شانگلہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بونیراور پشاور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔صوبہ بلوچستان میں گوادر، تربت، کیچ، جیوانی، پسنی، اورماڑہ، پنجگور، خاران، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، چاغی، نوشکی، واشک، مستونگ، سبی، نصیر آباد، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ کراچی اورجامشورو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش یا بونداباندی ہوسکتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں