آصف علی زرداری کے دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے پر سنی اتحاد کونسل کا ردعمل

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی انتخاب کو متنازعے قرار دےد یا۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر، بیرسٹر علی ظفر اور اسد قیصر کا کہنا تھا کہ کرپٹ عناصر کے بادشاہ کو ملک پر مسلط کیا جارہا ہے، سارا عمل متنازع بنا دیا گیا ہے،جب مخصوصی نشستوں کا معاملہ عدالتوں میں تھا تو ان افراد کو ووٹ کی اجازت کیسے مل گئی۔پی ٹی آ ئی رہنماؤں نے کہا کہ شہباز شریف جعلی مینڈیٹ پر وزیراعظم بنے آج زرداری صاحب بھی جعلی ووٹوں سے صدر بنیں گے، مفاہمت کا نہیں بلکہ کر پٹ عنا صر کابا دشاہ آصف زرداری ملک پر مسلط کیا جا رہا ہے، جن کو عوام نے مسترد کیا، انہیں جعلی طریقےسے عہدے دیئےجارہےہیں۔انہوں نے کہا آئینی عہدوں پر غیر آئینی طریقے سے براجمان ہونا آئین کی پامالی ہے، پہلے 2 خاندان ملکی وسائل پر قابض تھے، اب جمہوری اداروں پر بھی قابض ہونے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں