وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی

وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی صدارتی مہم کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ ”وقت کا تقاضا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہم مل کر کام کریں۔“
اس موقع پر وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی دعوت دی اور خیبرپختونخوا میں قائم پی ٹی آئی حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔میاں شہباز شریف نے پاکستان کودرپیش چیلنجز کو ہمالیہ سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ ان سے نمٹنے کے لیے تمام سیاسی طاقتوں اور سٹیک ہولڈرز کی طرف سے اجتماعی ایکشن کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ آصف علی زرداری کی صدارتی انتخابی مہم کے حوالے سے منعقدہ اس تقریب میں حکومت اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کے سربراہان شریک ہوئے، جن میں آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری، خالد مقبول صدیقی، علیم خان، خالد مگسی،پروفیسر ساجد میر اور اعجاز الحق شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں