عمرہ ویزا کیلئے ٹریول ایجنٹس کے بغیرآن لائن اور تیز ترین طریقہ سامنے آگیا

اگر آپ عمرے کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس جانا چاہتے ہیں تو عمرہ ویزا کے لیے آن لائن درخواست آپ کے لیے بہترین انتخاب ہو سکتا ہے کیونکہ یہ آسان اور تیزترین طریقہ ہے، جس کے ذریعے آپ ٹریول ایجنٹ کے بغیر ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق عمرہ ویزے کی آن لائن درخواست دینے کے لیے آفیشل ویب سائٹ ’ Mofa Visa Portal‘ پر جائیں اور ’سروسز فار وزٹرز‘ پر کلک کریں۔ اس سیکشن میں جا کر ’حج اینڈ عمرہ ای ویزا ایپلی کیشن فارم‘ کا انتخاب کریں۔ یہاں سامنے آنے والا فارم درستگی کے ساتھ پُر کریں۔ اگر آپ ویب سائٹ پر نئے ہوں تو آپ کو اپنا اکائونٹ بنانے کے لیے کہا جائے گا۔فارم میں اپنی تمام معلومات درستگی کے ساتھ بھرنے کے بعد ’Submit application‘ کے بٹن پر کلک کر دیں۔ آپ کی درخواست سفارتخانے کو منتقل ہو جائے گی۔ آپ ’Nusuk‘ ایپلی کیشن کے ذریعے بھی عمرہ ویزے کی درخواست دے سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو سب سے پہلے یہ اپلی کیشن اپنے فون میں انسٹال کرنی ہو گی اور اس پر اکائونٹ بنانا ہو گا۔ اس کے بعد ایپ میں ’عمرہ ویزا‘ سیکشن میں جائیں اور پراسیس شروع کریں۔ دی گئی آپشنز میں سے اپنی مرضی کا عمرہ پیکیج منتخب کریں۔ اپنی ذاتی معلومات پاسپورٹ کی تفصیل درستگی کے ساتھ مہیا کریں۔ بتائیں کہ آپ کن تواریخ میں عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد فارم پر نظرثانی کرنے کے بعد اسے ’Submit‘ کر دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں