اعتکاف کے دوران 13 سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالے شخص کو کہاں سے گرفتار کیا گیا؟

کوٹ ادو میں اعتکاف کے دوران 13 سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے کوٹ ادو میں اعتکاف میں بیٹھے 13 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والے شخص کو ملتان سے حراست میں لیا، ملزم اپنے رشتے داروں کے گھر چھپا ہوا تھا۔ملزم کی عمر 28 سال بتائی گئی ہے، 13 سالہ بچے نے پولیس کو بیان میں کہا تھا کہ وہ اعتکاف میں بیٹھا تھا کہ وہیں ایک شخص نے اسے اپنے بستر پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، منہ پر اس قدر زور سے ہاتھ رکھا کہ وہ چیخ و پکار بھی نہ کر سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں