سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 13دن کے لیے ملکی و غیرملکی پروازوں کے لیے بند کرنے کا اعلان

سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 13دن کے لیے ملکی و غیرملکی پروازوں کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ نیوز ویب سائٹ کے مطابق ایئرپورٹ منیجر کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ایئرپورٹ 6مئی سے 18مئی تک بند رہے گا۔ اس دوران ایئرپورٹ سے کوئی پرواز روانہ ہو گی اور نہ لینڈ کرے گی۔دوسری طرف سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرف سے کئی خالی آسامیاں مشتہر کی گئی ہیں، جن میں جنرل منیجر ایڈمنسٹریشن اینڈ سکیورٹی، سٹاف آفیسر(ایس او) ، پبلک ریلیشنز منیجر، میڈیکل اسسٹنٹ، اسسٹنٹ منیجر میڈیکل سروسز، اسسٹنٹ پراجیکٹ منیجر(سول) ، ایپرن مینجمنٹ آفیسر، آر اے ایم پی ڈرائیور/ٹی جی ایس آپریٹر، مارشیلر اور آٹو مکینک کی ملازمتیں شامل ہیں۔ ٕان ملازمتوں کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 31مارچ 2024ء ہے۔ درخواست دینے کے خواہش مند حضرات ایئرپورٹ کی ویب سائٹ (www.sial.com.pk)وزٹ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں