روس سے توانائی اور بارٹر تجارت میں تعاون کا فروغ چاہتے ہیں، صدر مملکت کی روسی سفیر سے ملاقات میں گفتگو

صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ روس سے توانائی اور بارٹر تجارت میں تعاون کا فروغ چاہتے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق صدر آصف زرداری سے روس کے سفیر البرٹ خوریو نے ملاقات کی جس کے دوران پاک روس تعلقات سمیت دو طرفہ تعاون سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ تجارت کے فروغ کیلئے روس اپنے بینکوں کوپاکستان میں آپریشن کی ترغیب دے۔ انہوں نے روس سے ثقافتی شعبے خاص طور پر ٹی وی اور فلمز میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔بتایا گیاہے کہ آصف زرداری نے روسی سفیر کو ولادی میر پوٹن کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں