صدر مملکت کے خطاب کے دوران اپوزیشن کا شدید احتجاج،بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر آصف علی زرداری کے خطاب کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج اور شور شرابا کیا گیا۔ اور بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے لگائے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس میں ارکان سینیٹ اور قومی اسمبلی، وزیراعظم شہباز شریف ، آصفہ بھٹو زرداری ، بلاول بھٹو زرداری بھی ایوان میں موجود تھےاس کے علاوہ مختلف ممالک کے سفیر بھی گیلریز میں موجود تھے جبکہ پی ٹی آئی ارکان بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پوسٹر اٹھائےایوان میں داخل ہوئے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد اراکین اسمبلی نے سپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج شروع کیا۔ اپوزیشن اراکین اسمبلی کی جانب سے شور شرابا کیا جاتا رہا جبکہ بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بلند کیے جاتے رہے، احتجاج کے دوران اراکین پارلیمینٹ نے بانی پی ٹی آئی کے پوسٹرز بھی اٹھائے ہوئے تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں