ڈی آئی خان میں فائرنگ سے کسٹم کے 4 اہلکار جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹم کے 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی وی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں کسٹم کے 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، ملزمان کی تلاش جاری ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں