ملٹری اکیڈمی کاکول میں 149 ویں کیڈٹس لانگ کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈکا انعقاد

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 149 ویں کیڈٹس لانگ گورس کی کی پاسنگ آوٹ پریڈ منعقد ہوئی۔نجی ٹی وی نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا کہ 149 ویں پی ایم اے لانگ کورس ، 14 ویں مجاہد کورس، 68 ویں انٹیگریٹڈ کورس اور 23 ویں لیڈی کیڈٹ کی پاسنگ آوٹ پریڈ کا انعقاد ہوا، دوست ممالک کے 49 کیڈٹس نے بھی پاس آوٹ کیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پریڈ کاجائزہ لیا اور خطاب کیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف نے کیڈٹس کو اعزازات سے نوازا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پی ایم اے لانگ کورس کے اکیڈمی سینئر انڈر آفیسر محمد نعمان عبداللہ کو اعزازی شمشیر سے نوازا گیا، صدارتی گولڈ میڈل پی ایم اے لانگ کورس کے کمپنی سینئر انڈر افسر محمد عبداللہ جاوید کو دیا گیا۔سعودی عرب کے سینئر انڈر آفیسر فہد بن عقیل الطوارقی الفلاج کو اوورسیز گولڈ میڈل دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی چھڑی 14 ویں مجاہد کورس کے انڈر افسر الیاس خان کو جبکہ 68ویں انٹیگریٹڈ کورس کے جونیئر انڈر افسر دانش ستار، 23ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی انڈر آفیسر شہر بانو کو کمانڈنٹ کینز سے نوازا گیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں