پشاور:پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے کو قید کی سزا

پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شوہر کو عدالت نے مجرم قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور کی فیملی کورٹ نے سجاد خان کوتین ماہ قید کی سزا سنائی ساتھ ہی حکم دیا کہ سجاد خان پر 5 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا جائے ،جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 15 روز قید ہوگی۔فیملی کورٹ کے جج غلام حامد نے فیصلہ سنادیا،عدالتی فیصلے کے بعد مجرم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے سنٹرل جیل پشاور منتقل کردیاگیا۔خیال رہے کہ بیوی نے شوہر کے خلاف 2022 میں کیس دائر کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں