وفاق خیبرپختونخوا کے تمام بقایاجات ادا کرے، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیرتوانائی اویس لغاری 188 ارب روپے کے بارے میں خط لکھنے سے پہلے خیبر پختونخوا کے 1500 ارب بقایاجات پر بھی بات کریں، وفاق خیبرپختونخوا کے نیٹ ہائیڈل پروفٹ سمیت تمام بقایاجات اداکرے،خیبر پختونخوا سب سے زیادہ پن بجلی پیدا کررہا ہے، اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد پن بجلی سیمت تمام صوبائی وسائل پر پہلا حق صوبے کا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاق بجٹ میں سابق فاٹا کے لیے مختص رقم کی ادائیگی کرکے آئینی ذمہ داری کرے،وفاقی حکومت سے کوئی احسان نہیں مانگ رہے ہیں، یہ ادائیگیاں ہمارا حق ہے، پیسکو اور ٹیسکو وفاقی ادارے ہیں پی ڈی ایم ٹو سرکار انہیں ٹھیک کرنے کے بجائے لوٹنے آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں