پشاور: خٹکو پل کے قریب گھر کی چھت گر گئی

پشاور کے علاقے خٹکو پل کے قریب گھر کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر دو بچے اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ریسکیو کا بتانا ہے کہ ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کرتے ہوئے ملبے تلے دبے زخمیوں کو فوری نکالا اور موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرکےلیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا۔حادثے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت حامد اللہ (عمر 32 سال)،امادہ بی بی (عمر 2 سال) اورفمیدہ (عمر 3 سال) کے ناموں سے ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں