گنڈاپور کی ٹک ٹاکر کابینہ کے پاس تنقید کرنے کے علاوہ کچھ نہیں،اختیارولی

ترجمان مسلم لیگ ن اختیارولی خان نے خیبرپختونخوا حکومت کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لے لیا۔اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ گنڈاپور حکومت اب تک پہلے 100 دنوں کی منصوبہ بندی پیش نہ کر سکی،پی ٹی آی حکومت شتر بے مہار کی بہترین مثال ہے جن کے پاس کوئی وژن نہیں،پختونخوا میں وزارتوں سمیت بڑے انتظامی عہدے کروڑوں میں بک رہے ہیں،پی ٹی آئی بری طرح منقسم ہے، گنڈاپور حکومت پانچ سال پورے نہیں کر پائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بی آر ٹی پر آڈیٹر جنرل کی رپورٹ پی ٹی آئی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے،ہزاروں ارب کے مقروض صوبے کے عیاش حکمران قیمتی گاڑیوں کی خریداری میں مصروف ہیں،گنڈاپور کی ٹک ٹاکر کابینہ کے پاس مریم نواز پر تنقید کرنے کے علاوہ کوئی پروگرام نہیں،پنجاب اور مرکزی حکومت کی حسد نے گنڈاپور حکومت کو آسیب زدہ بنا دیا ہے،جلد چارج شیٹ پیش کرینگے جس میں پچاس لاکھ گھروں اور کروڑ نوکریوں کا پوچھیں گے،پی ٹی آئی حکومت سے ایک ہزار ارب کے قرضوں کا حساب لیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں