سرگودھا کے علاقے بھلوال میں چاﺅوال کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس انسپکٹر زخمی ہو گیا۔رپورٹ کے مطا بق زخمی انسپکٹر شاہد ہرل کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ انسپکٹر شاہد ہرل پولیس لائن میں تعینات ہیں جو کانسٹیبل محسن شہید کیس کے انکوائری افسر ہیں۔
