تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ میں قاضی تنویر ،ملک رفیق سمیت 10افراد کی ضمانت منظور

انسداددہشتگردی عدالت نے تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ میں قاضی تنویراور ملک رفیق سمیت 10افراد کی ضمانت بھی منظور کرلی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما عامر مغل اور دیگر کیخلاف تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے درخواست پر سماعت کی،پی ٹی آئی وکلا سردار مصروف اور آمنہ علی عدالت پیش ہوئے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد عامر مغل کی ضمانت بعدازگرفتاری منظورکرلی،قاضی تنویراور ملک رفیق سمیت 10افراد کی ضمانت بھی منظور کرلی، عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں