چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ڈوگرا راج میں سانحہ 13 جولائی 1931 کی برسی پر پیغام میں سری نگر جیل کے سامنے جام شہادت نوش کرنے والے 22 مؤذنوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اذان کی تکمیل کے لیے شہید ہونے والے 22 مؤذنوں کی قربانی رائیگان نہیں جائے گی،عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کو روکے، کشمیریوں سے کیےگئے اپنے وعدے نبھائے،دنیا کے پاس مقبوضہ کشمیر کو آزادی دینے کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں بچا،پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی،ہم مسئلہ کشمیر کے متعلق اپنے بانی چیئرمین قائدِ عوام شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے اصولی موقف پر ڈٹ کر کھڑے ہیں،ہم کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے جاری جدوجہد کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے،پاکستان پیپلز پارٹی مقبوضہ کشمیر میں بلا روک ٹوک جاری بھارتی بربریت کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments