عید کے پہلے روز کہاں کتنی بارش ہو گی؟

عید کے پہلے روز کہاں کتنی بارش ہو گی؟

محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ پری مون سون کی ہوائیں سندھ میں داخل ہو رہی ہیں، سندھ کے مختلف مقامات پرآ ج سے 30 جون کے درمیان گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق عید کے پہلے روز صبح اور رات میں بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ عید کے دوسرے روز کہیں کہیں معتدل بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں آج معتدل بارش ہو سکتی ہے جبکہ سندھ کے مختلف مقامات پر کہیں کہیں موسلا دھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ 29 اور 30 جون کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں