جاپانی حکومت کی دعوت پر وزیرخارجہ 3 روزہ دورے پر ٹوکیو پہنچ گئے

جاپانی حکومت کی دعوت پر وزیرخارجہ 3 روزہ دورے پر ٹوکیو پہنچ گئے

جاپان کی حکومت کی دعوت پر وزیرخارجہ و پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تین روزہ دورے پر ٹوکیو پہنچ گئے۔ٹوکیو ائیرپورٹ پر جاپان میں پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑاور جاپان میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے بلاول بھٹو کا استقبال کیا۔پاکستان کے سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید پہلے ہی جاپان پہنچ چکے ہیں۔دورہ جاپان میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جاپانی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں