پی ایس ایل 8 کا ترانہ کتنے کروڑ روپے میں بنا؟

پی ایس ایل8 کا اینتھم ساڑھے 4 کروڑ روپے سے زائد کا بنا، حکومت کی جانب سے سابقہ مینجمنٹ کمیٹی کے دور کا آڈٹ آئندہ ماہ کے اوائل میں شروع ہوگا؟ پی ایس ایل 8 کا انعقاد رواں برس فروری، مارچ میں ہوا تھا،ایونٹ کیلیے پی سی بی نے ’’سب ستارے ہمارے‘‘ کے عنوان سے اینتھم (ترانہ) تیار کرایا۔
ذرائع کے مطابق اس پر ساڑھے چار کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ ہوئی، تقریبا ڈھائی کروڑ روپے تو فنکاروں کی فیس ہی تھی،پاکستان میں ایک عام فلم بھی 5 کروڑ روپے میں بن جاتی ہے، اس لحاظ سے صرف اینتھم پر اتنی خطیر رقم خرچ ہونے پر آڈٹ میں اعتراضات سامنے آ سکتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں