کراچی: سوبھراج میٹرنیٹی ہوم میں طبی فضلہ غیر محفوظ انداز میں پھینکے جانے کا انکشاف

کراچی میونسپل کارپوریشن(کے ایم سی) کے ماتحت سوبھراج میٹرنیٹی ہوم میں طبی فضلہ غیر محفوظ انداز میں پھینکے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اسپتال کے احاطے میں انسانی پلیسنٹا، استعمال شدہ سرنجز اور سینیٹری پیڈز بڑی تعداد میں پائے گئے۔طبی ماہرین کے مطابق انسانی پلیسنٹا کو لیک پروف بایو ہیزرڈ بیگ یا مخصوص کنٹینر میں محفوظ کرکے دیگر متعدی طبی فضلے سے الگ رکھا جاتا ہے جب کہ خون آلود فضلہ اور استعمال شدہ سرنجز کے غیر محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے سے ہیپاٹائٹس، ایچ آئی وی سمیت دیگر متعدی بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔دوسری جانب کے ایم سی ترجمان کا مؤقف ہے کہ اسپتال میں حال ہی میں میڈیکل ویسٹ تلف کرنے والا انسینیریٹر پلانٹ بحال کیا گیا ہے اور تمام طبی فضلہ اسی پلانٹ کے ذریعے تلف کیا جاتا ہے۔ترجمان کے مطابق سوبھراج میٹرنیٹی ہوم کے میڈیکل ویسٹ کا آخری معائنہ 2 ماہ قبل کیا گیا تھا، اس حوالے سے اسپتال انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے جس کے بعد مکمل تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں

one × two =