بھارت میں زیر تعمیر سرنگ گرنے سے 8روز سے پھنسے 40 مزدوروں کو بچانے کی کوشش جاری ہے تاہم ڈرل مشین خراب ہونے سے ریسکیو آپریشن کو روک دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مودی کے ہندوستان میں انسانی جان بہت سستی ہے،11 نومبر کو بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں 40 مزدور سرنگ کی کھدائی کے دوران ملبے تلے پھنس گئے تھے۔سرنگ کی کھدائی کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 40 مزدور ملبے تلے دبے۔الجزیرہ کے مطابق مزدوروں کو ملبے تلے پھنسے 7دن سے بھی زیادہ گزر گئے لیکن ابھی تک امدادی کاروائیاں کامیاب نہ ہوسکیں، سرنگ میں پھنسے مزدوروں کی صورتحال نہایت سنگین ہوگئی، الجزیرہ سرنگ میں پھنسے 40 مزدور ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء سے محروم، بزنس ریکارڈر مودی سرکار اور ہندوستانی میڈیا غریب مزدوروں کی حالت زار پر خاموش ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments