اسرائیل حماس معاہدہ طے پانے میں معمولی چیلنجزباقی ہیں،قطری وزیراعظم

یل اور حماس کے درمیان معاہدہ طے پانے کے حوالے سے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’چند معمولی‘ چیلنجز باقی رہ گئے ہیں۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق اتوار کو یورپی یونین کے امور خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزیف بوریل کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قطری وزیراعظم نے کہا کہ جو چیلنجز باقی رہ گئے ہیں وہ عملی اور لاجسٹیکل ہیں۔وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کا یہ بیان امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے میں پانچ روزہ جنگ بندی کا عارضی معاہدہ اسرائیل، امریکہ اور حماس کے درمیان طے پا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں