امریکی میزبان سیم روبن کا 64 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا

امریکی صحافی و میزبان سیم روبن 64 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے کےٹی ایل اے 5 نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے ادارے سے وابستہ فیشن اور اسٹائل کی بیٹ پر کام کرنے والے معروف صحافی و میزبان سیم روبن کی موت کی تصدیق کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 1991 سے کےٹی ایل اے 5 سے وابستہ رہنے والے معروف صحافی و میزبان گزشتہ روز ہالی ووڈ نیوز سیگمنٹ کی شوٹنگ کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے اچانک وفات پا گئے۔امریکی صحافی سیم روبن نے فیشن اور اسٹائل کے شعبے میں طویل عرصے خدمات انجام دیں، جس کے نتیجے میں انہیں ایمی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں