معروف ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے پرتعیش طرز زندگی پر ہونے والی تنقید پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کنول آفتاب نے اپنے موجودہ طرز زندگی اور ماضی کے مالی حالات کا تذکرہ کیا۔ کنول آفتاب نے اپنے پرتعیش طرز زندگی پر تنقید کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”میری جہاں سے شروعات ہوئی، میں اب بھی وہیں ہوں۔ مڈل کلاس فیملی میں پیدا ہوئی اور آج بھی مڈل کلاس فیملی میں ایک اچھی زندگی گزار رہی ہوں۔ لوگ سوچتے ہیں کہ سوشل میڈیا انفلوئنسر بننے سے پہلے ہم انتہائی غریب تھے۔ایسا ہرگز نہیں ہے۔“
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments