پشاور( سٹار ایشیا نیوز )پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کےترجمان شوکت یوسفزئی کا کہنا ہےکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نےاعلیٰ عدلیہ کو نشانےپر لےرکھا ہے۔
پشاور سےجاری بیان میں شوکت یوسفزئی نےکہاکہ پاک فوج اورتحریک انصاف کو لڑانےکی منظم سازش ہورہی ہے۔
انہوں نےکہاکہ تحریک انصاف پُرامن اورمحب وطن جمہوری پارٹی ہے،عمران خان نےکبھی ورکروں کو پُرتشددکارروائیوں کانہیں کہا۔
ترجمان تحریک انصاف نےمزید کہاکہ پی ڈی ایم نےاعلیٰ عدلیہ کو نشانے پر لےرکھا ہے،حکمران اتحاد تحریک انصاف پر پابندی لگانےکی سازش کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ تحریک انصاف پاک فوج کےساتھ کھڑی ہے.